اسلام آباد :نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں پہلا فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اس اجلاس میں تمام دستیاب ججز نے شرکت کی، مگر جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی وجہ سے نہیں آ سکے۔
اجلاس کے دوران ججز کے تحفظات اور اہم انتظامی امور پر گفتگو ہوئی، اور عدالتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہونے کی توقع ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے پہلے روز سپریم کورٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی، جن میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔