ممبئی :بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے ورزش ضروری نہیں ہے، بلکہ درست غذا کا انتخاب زیادہ اہم ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے اپنے بچپن کی تلخیوں کا ذکر کیا جب انہیں اپنے وزن کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے مختلف ڈائٹس اور ورزشیں آزما کر اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کی، لیکن اب وہ یہ سننا نہیں چاہتیں کہ وہ ایک موٹی عورت ہیں۔
ودیا نے بتایا کہ انہوں نے ایک ہیلتھ گروپ کی مدد سے بغیر ورزش کے ایک سال میں اپنا وزن کم کیا۔ اس گروپ نے ان کا ڈائٹ پلان تبدیل کیا، جہاں انہوں نے ہمیشہ سبزیوں کا استعمال کیا، لیکن اس گروپ نے انہیں پالک اور لوکی چھوڑنے کا کہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سبزیوں کا استعمال جسم کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔ مزید یہ کہ ہیلتھ گروپ نے انہیں ورزش کم کرنے اور جم چھوڑنے کا مشورہ دیا، جس پر انہوں نے عمل کیا اور صرف ڈائٹ کے ذریعے وزن کم کیا۔
اب لوگ ان کی تبدیلی کو دیکھ کر حیران ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ پتلی لگ رہی ہیں۔