اسلام آباد : کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کے تحت پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ایمان مزاری کے خلاف روٹ سے رکاوٹیں ہٹانے اور دست درازی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا، جس میں ان کے شوہر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے ایک ٹریفک اہلکار کے ساتھ تکرار کے نتیجے میں سڑک سے بیریئر ہٹائے تھے۔