مصری صدر کی جانب سے غزہ میں 2دن کی جنگ بندی کی تجویز

مصری صدر کی جانب سے غزہ میں 2دن کی جنگ بندی کی تجویز

مصر :  مصری صدر عبد الفتح السیسی نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت اسرائیل کے 4 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 2 روز کی جنگ بندی کی بات کی گئی ہے۔

 اس تجویز میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر یہ عارضی جنگ بندی کامیاب ہوتی ہے تو 10 روز کے اندر مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔

اس تجویز پر حماس اور اسرائیل کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح ردعمل نہیں آیا۔ فلسطینی اہلکاروں کا خیال ہے کہ حماس اس تجویز پر غور کر سکتی ہے، لیکن وہ یہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی معاہدے کے نتیجے میں جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلا ضروری ہو۔

اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ میں حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ یہ نئی تجویز اس وقت پیش کی گئی ہے جب طویل عرصے کے بعد جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں، جن میں سی آئی اے اور موساد کے سربراہان بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں