ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

10:07 AM, 28 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، مگر خیبرپختونخوا کے شمالی حصوں، گلگت بلتستان، کشمیر، اور خطہ پوٹھوہار میں بادل چھائے رہنے اور بارش کے امکانات ہیں۔

اسلام آباد اور آس پاس کے علاقوں میں بھی شام یا رات کے وقت بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب کے شہروں جیسے نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں صبح کے وقت سموگ ہونے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، اور جہلم میں شام یا رات کے وقت بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور دیگر شمالی علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، جبکہ رات کے وقت پشاور اور ملحقہ اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں