پشاور : تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوازشریف ڈیل کے بغیر کوئی کام نہیں کرتاان کو لایا گیا ہے اور کیسز ختم کئے گئے ہیں۔
ٹی وی انٹرویو میں پی ٹی ئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔اس طرح الیکشن تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی والا الیکشن ہوگانواز شریف کو لایا گیا اور کیسز ختم کئے گئے ۔اسے تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے صرف اور صرف تعزیت کے لیے گئے تھے جے یو آئی کی طرف سے تصاویر اور ویڈیو جاری کرنا نامناسب ہے۔