دھرم شالا : آئی سی سی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیدی ہے۔
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 389 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بناسکا۔
آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں تقریباً ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اب آسٹریلیا کے آئندہ چار میچز نسبتاً کمزور ٹیموں کے ساتھ ہیں جن میں بنگلادیش، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔
میچ کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دونوں کے پوائنٹس آٹھ، آٹھ ہوگئے۔ رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا اور نیوز لینڈ چھ، چھ میچز کھیل چکے ہیں جس میں سے دونوں ٹیموں کو دو، دو میچز میں شکست اور چار میں کامیابی ملی ہے۔
پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار پواائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے اور قومی ٹیم چھ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے صرف دو میں کامیابی اور چار میں شکست ملی ہے۔