سپریم کورٹ نے 5 بینچز بنا دیے، نیب ترامیم ،فیض آبا دھرنا اور 90 روز میں الیکشن کیسز کی سماعت ہوگی 

سپریم کورٹ نے 5 بینچز بنا دیے، نیب ترامیم ،فیض آبا دھرنا اور 90 روز میں الیکشن کیسز کی سماعت ہوگی 

اسلام آباد : سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری  کردیا گیا ۔نیب ترامیم کے خلاف اپیل، فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس اور 90 روز میں انتخابات کرانے کے کیسز کی سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ بینچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہوگا ۔

بینچ دو میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہونگے ۔بینچ تین جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ۔

بینچ چار میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہونگے ۔بینچ پانچ جسٹس منیب اختر،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔

نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت منگل کے روز ہوگی۔ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی ۔ 90 روز میں انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں