آشیانہ کیس میں شہباز شریف کی بریت ، سماعت یکم نومبر تک ملتوی 

04:28 PM, 28 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :احتساب عدالت لاہور  نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ ریفرنس پر کارروائی یکم نومبر تک ملتوی کردی. آئندہ سماعت پر شریک ملزموں کے وکلا اپنے دلائل دلائل دیں گے.

احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت کی تو سابق وزیر اعظم  اور نگراں کابینہ میں مشیر احد چیمہ کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کر لیے۔

امجد پرویز نے  موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اور دیگر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے ریفرنس بنایا گیا اور ریفرنس میں  آشیانہ اقبال کے ذریعے سے ندیم ضیاء کی سکیم پیراگون کو فائدہ  پہنچانے کا الزام ثابت نہیں ہوا۔  وکیل نے نشاندہی کی کہ 11 اکتوبر کو ندیم ضیاء پیرزادہ اور کامران کیانی بری ہوگئے اور ان کی بریت  کے بعد کوئی کیس باقی نہیں رہا۔

 امجد پرویز ایڈووکیٹ  نے بتایا کہ آشیانہ اقبال سکیم سے کسی کو نقصان  ہوا اور نہ ہی  ایک پیسے کی کرپشن  ہوئی ۔ وکیل کے مطابق  آشیانہ  ریفرنس کا مقصد پولیٹیکل انجینئرنگ تھا  اور یہ سیاسی نوعیت کا انوکھا ریفرنس تھا  ۔وکیل نے استدعا کی کہ  شہباز شریف کو اس ریفرنس سے بری کیا جائے۔

مزیدخبریں