لاہور : پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور کی ضلع کچہری نے چودھری پرویز الہی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
سماعت کے دوران پرویز الہٰی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی اللہ کی رضا کے لیے کام کیا ہے ۔لوگوں کی خدمت کی ہے وہ شہباز شریف والی خدمت نہیں ۔ ایک روپیہ نہیں کھایا
انہوں نے کہا کہ رات کو میرے پاس کوئی بندہ نہیں آیا ۔ پتہ نہیں کہاں سے ریکوری ڈال کرلے آئے ۔ میں رات بھر اینٹی کرپشن میں سویا رہا ہوں ۔ مجھے تو ادھر آکر پتہ چلا ریکوری ڈال لائے ہیں۔ یہ اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں ہیں ۔سب سے زیادہ نوکریاں بھی میں نے دی ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پوچھا کہ کیوں تفتیشی صاحب چوہدری صاحب تو کہتے کہیں لیکر ہی نہیں گئے۔تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ سر آپ کو پتا ہے ہر ملزم ہی یہی کہتا ہے۔ ا ہم تو چودھری پرویز کو لیکر گئے انکے گھر ۔ یہ رقم کہاں سے آئی پھر ۔