کلکتہ: انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
Scott Edwards wins the toss and Netherlands are batting first https://t.co/FSyCI6pTry | #NEDvBAN | #CWC23 pic.twitter.com/KqDYYL2be2
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 28, 2023
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 28واں میچ نیدرلینڈز اوربنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیش اپنے پانچ میں سے 1 میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر ہے جبکہ نیدر لینڈز بھی پانچ میں سے 1 میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر آخری (دسویں) نمبر پر ہے۔
بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز اس سے پہلے ون ڈے میچز میں صرف دو بار آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ ہالینڈ نے 2010 میں گلاسگو میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چٹاگانگ میں ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اسی مارجن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، وکرمجیت سنگھ، ویزلی بیریسی، کولن ایکرمین، سکاٹ ایڈورڈز (c/wk)، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، شاریز احمد، آرین دت، پال وین میکرین
بنگلہ دیش: لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن (چ)، مشفق الرحیم (w)، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام