استحکام پاکستان پارٹی کا پہلا ورکرز کنونشن، تیاریاں مکمل

استحکام پاکستان پارٹی کا پہلا ورکرز کنونشن، تیاریاں مکمل
سورس: File

 خانیوال: استحکام پاکستان پارٹی  آج (28 اکتوبر بروز ہفتہ)  خانیوال میں اپنے پہلے ورکرز کنونشن سے بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے. ورکرز کنونشن کا انعقاد جہانیاں اسٹیڈیم میں ہوگا۔

آئی پی پی آج خانیوال میں جہانیاں اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرے گی۔

  ذرائع کے مطابق جہانیاں اسٹیڈیم میں اسٹیج اور پنڈال بنا لیاگیا قائدین کی قد اور تصاویر لگا دی گئیں۔ 

آج کے پہلے ورکرز کنونشن میں جہانگیر خان  ترین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری،  ایاز خان نیازی اوروسیم چودھری خطاب کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے جلسہ کیلئے اسٹیج کی  تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ 100 فٹ چوڑا 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔آئی پی پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ آج کے جلسے کے پنڈال میں بیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے چئیرمین جہانگیر خان ترین بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ 

استحکام پاکستان پارٹی پہلے مرحلے میں  آئی پی پی9اضلاع  میں ورکرکنونشنز  کرے گی۔ 3نومبر کو حافظ آباد، 9نومبر کو نارووال،12نومبر لیہ اور 17نومبر کو قصور میں آئی پی پی ورکرز کنوشن کا انعقاد کرے گی۔

20 نومبر گوجرانوالہ، 24نومبر جھنگ،2دسمبر ساہیوال اور9دسمبر کو فیصل آباد میں جلسے  ہوں گے۔ 

مصنف کے بارے میں