2023 کا دوسرا اور آخری چاندگرہن آج ہوگا

10:18 AM, 28 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  سال 2023 کا آخری اور دوسرا چاند گرہن آج ہو گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں سال کے آخری جزوی چاند گرہن کو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  جزوی چاند گرہن 28 اکتوبر کی رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہو گااور رات ایک بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکہ، افریقہ اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن مکمل چاند کے دن لگتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور یہ تینوں ایک قطار میں ہوتے ہیں۔ مکمل چاند گرہن تب لگتا ہے جب پورا چاند زمین کے سائے سے ڈھک جاتا ہے اور جزوی چاند گرہن تب لگتا ہے جب چاند کا ایک حصہ ہی زمین کے سائے سے ڈھک پاتا ہے۔ 

مزیدخبریں