ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: File

  ہیماچل: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر  آسٹریلیا سکے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 27واں میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا  کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہردس بجے دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔   

ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ پانچ میں سے چارمیچز میں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا نے اب تک پانچ میں سے 3 میچز جیتے جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مجموعی طور پر 141 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 95  اور نیوزی لینڈ نے 39 میچز جیتے ہیں جبکہ 7 میچز بے نتیجہ رہے۔ 

 پلیئنگ الیون

آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلیس(wk)، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (c)، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ

نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (wk/c)، گلین فلپس، جمی نیشم، مچ سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ

مصنف کے بارے میں