سیکیورٹی فورسز کاخیبر پختونخوا میں آپریشن،1 دہشت گرد ہلاک، 2گرفتار

 سیکیورٹی فورسز کاخیبر پختونخوا میں آپریشن،1 دہشت گرد ہلاک، 2گرفتار
سورس: File

وادی تیرہ: خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ 

 کرکے ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ میں دہشت گرد وں کے ساتھ فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے کے دو واقعات رونما ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برامد کر لیا گیا، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں پیش آیا جہاں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار سپاہی بنارس خان اور سپاہی عبدالکریم شہید ہو گئے۔ 23 سالہ سپاہی بنارس خان کا تعلق ضلع اورکزئی اور سپاہی عبدالکریم کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں