لندن: پاکستان تحریک انصاف کے برطانیہ میں سب سے متحرک کارکن شایان علی کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی کارکن شایان علی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Video: Shayan Ali arrested by Scotland Yard from outside Avenfield apartments as supporters of PTI & PMLN fight pic.twitter.com/M63O6FP9xR
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 28, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ شایان علی کی گرفتاری ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان لڑائی کے بعد عمل میں آئی ہے۔
Shayan Ali released. Police say they investigated him and released without further action. pic.twitter.com/OgFrd0cNSu
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 28, 2022
بعد ازاں پولیس نے شایان علی کو رہا کردیا۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیقات کرلی ہے اور مزید کسی ایکشن کی ضرورت نہیں۔