مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کہا ہے عمران خان جہاں نظر آئیں ان کے خلاف گھڑی چور، توشہ خانہ چور کے نعرے لگائیں:وزیر داخلہ

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کہا ہے عمران خان جہاں نظر آئیں ان کے خلاف گھڑی چور، توشہ خانہ چور کے نعرے لگائیں:وزیر داخلہ
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کہا ہے کہ عمران خان جہاں نظر آئیں انہیں گھڑی چور اور توشہ خانہ چور کہیں۔ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو آئے بیٹھے اور الیکشن پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی 60 کے حساب سے بڑھ رہی تھی تو ہمارے دور میں 80 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے ہم انتخابات ہار رہے ہیں عوام ہم سے ناراض ہیں۔ ان کا فائدہ ان کو ہو رہا ہے۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دو تین ماہ میں مہنگائی کم ہوگی اس کے بعد عوام کی ناراضی ختم ہوجائے گی۔ آرمی چیف کی تعیناتی میں جلدی ہو گی نہ تاخیر ہوگی ۔ نومبر کے پہلے ہفتے یا دوسرے ہفتے میں آرمی چیف کی تعیناتی ہوجائے گی۔ اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تو پھر ایکشن ہوگا یہ پرامن رہے تو انہیں سہولت دیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں