اسلام آباد: سپریم کورٹ بار الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کو بڑی شکست ہوئی ہے۔ بیرسٹر عابد زبیری نے سپریم کورٹ بار کا الیکشن جیت لیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید کو ہرا کر بیرسٹر عابد زبیر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے نئے صدر بن گئےہیں۔
حیدر آباد سے عابد زبیری کو 42، خالد جاوید کو 25 ،بہاولپور سے عابد زبیری 53 ،خالد جاوید 28 ،ڈیرہ اسماعیل خان سے عابد زبیری 16 ،خالد جاوید کو 13 ، ملتان سے عابد زبیری کو 44 ، خالد جاوید کو 24 اور سکھر سے عابد زبیری کو 24 اور خالد جاوید کو 13 ووٹ ملے۔