ایجنسی کے لوگوں نے مجھ پر تشدد کیا، ڈاکٹروں نے نشانات مٹادیے: اعظم سواتی کی عجیب منطق 

06:30 PM, 28 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے الزام لگایا ہے کہ آئی ایس آئی کے چند لوگ ملک کے سیاہ و سفید کے مالک ہیں۔ انہوں نے مجھ پر تشدد کیا ڈاکٹروں نے جسم سے تشدد کے نشانات مٹا دیے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ ملک کا کوئی ادارہ ان چند اشخاض کی بلیک میلنگ سے بچا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آئی ایس آئی کے مبینہ پولیٹکل ونگ کو دفن کر دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اشخاص ہماری بہادر افواج کی نشانی کی علمبردار نہیں بلکہ یہ پاکستان کی ذلت کی ذمہ دار ہیں۔

مزیدخبریں