عمران خان کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے نقصان پہنچا رہے ہیں :فیصل واوڈا کا ایک اور کھڑاک 

04:53 PM, 28 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 خاص، 3 سانپ اور اور کچھ کیڑے عمران خان کو نقصان پہنچا رہا ہیں ۔انہوں نے سمجھوتا نہیں ہونے دیا۔ 

فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا، نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس  سے ملک کو نقصان،  پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوئی ۔ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے۔ جلد ان کے نام سامنے لاؤنگا۔ 

مزیدخبریں