اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 2 خاص، 3 سانپ اور اور کچھ کیڑے عمران خان کو نقصان پہنچا رہا ہیں ۔انہوں نے سمجھوتا نہیں ہونے دیا۔
فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا، نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2 خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں۔
میں اپنے قائد عمران خان صاحب کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا، نشاندہی کرتا رہا کہ انکی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں، جس سے ملک کو نقصان، PDM کو فائدہ اور اداروں سے محاذآرائی ہوئی، ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے، جلد انکے نام سامنے لاونگا
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) October 28, 2022
انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کو نقصان، پی ڈی ایم کو فائدہ اور اداروں سے محاذ آرائی ہوئی ۔ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے۔ جلد ان کے نام سامنے لاؤنگا۔