لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مزید پانچ ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءاور رکن پنجاب اسمبلی آئی خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ مزید 5 ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا لیکن ہوا کچھ اور ہے، ممکن ہے ہم اسمبلی سے بھی مستعفی ہو جائیں، ہم اگلے 3 چار دن میں اسمبلی سے مستعفی ہو سکتے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔