افغانستان اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا

11:07 AM, 28 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

میلبورن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق میلبورن میں مسلسل تیز بارش کے باعث افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کر کے دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ سے نواز دیا گیا ہے۔ 
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا اور مقررہ وقت گزرنے کے بعد بالآخر میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ افغانستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا اور افغان ٹیم کو ایک پوائنٹ ملا تھا جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب آئر لینڈ کی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں