میلبورن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں اور آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ صبح نو بجے میلبورن میں افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں اسی مقام پر دن ایک بجے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
واضح رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچز کھیلے جن میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرا میچ بارش سے متاثر ہوا اور یہ ایک پوائنٹ کے ساتھ پہلے گروپ میں چھٹے نمبر پر ہے۔
اسی طرح آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک 2 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب میزبان آسٹریلیا نے بھی اب تک دو میچز کھیل کر ایک میں کامیاب حاصل کی اور دوسرے میں اسے شکست ہوئی جس کے بعد یہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح انگلینڈ کی ٹیم نے بھی 2 میچز کھیلے جن میں سے ایک میں اسے شکست ہوئی اور دوسرے میں کامیابی حاصل کی اور یہ 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔