کیا کالعدم ٹی ایل پی کا دھرنا ختم ہو نے جا رہا ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

09:56 PM, 28 Oct, 2021

اسلام آباد:حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مذاکرات کے دوسرے دو رسے قبل ہی اچھی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور بہت جلد بڑے فیصلے متوقع ہیں جس میں یقینی طور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان بھی ہو سکتا ہے ۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی مجلسِ شوریٰ اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہونے کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں جس میں اس بات کا اشارہ دیا گیا کہ مذاکرات مثبت سمت کی طرف جا رہے ہیں جس کے بعد جلد بڑے فیصلے متوقع ہیں ۔

مزیدخبریں