اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔
پیمرا اعلامیے کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی کوریج سے روک دیا ہے جبکہ ایف ایم ریڈیو، کیبل آپریٹرز اور آئی پی ٹی وی کو بھی کوریج روکنے کی ہدایت کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی اور میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے۔
پیمرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو 15 اپریل 2021 کو کالعدم قراردیا ہے، وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث ہونے پر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا۔