اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر نعمان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ،وزارت اطلاعات کو قومی ہیرو کیساتھ ہونے والی بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ۔
وزیراعظم عمران خان نے شعیب اختر سے ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت اطلاعات سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہیرو کے ساتھ کی گئی تذلیل ناقابل برداشت ہے،وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو ذمہ داران کے سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس سے قبل سرکاری ٹیم پر سپیڈ سٹار شعیب اختر سے بدتمیزی پر تحقیقاتی کمیٹی نے نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کردی ہے۔ کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق 26 اکتوبر کو پروگرام کے دوران شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی تھی جس پرپروگرام کے میزبان نعمان نیاز نے ان کو لائیو پروگرام میں پروگرام چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا تھا۔
شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے معذرت کرنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے معذرت نہیں کی تھی جس پر شعیب اختر فوری طور پر لائیو پروگرام چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔