کوئٹہ :نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مسئلہ حل ہو گیا ،میر عبد القدوس بزنجو کے مقابلے میں کسی رکن نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد بی اے پی کے میر عبدالقدوس بزنجو کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنا یقینی ہوگیا ہے۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے کوئی نیا امیدوار سامنے نہیں آیا ،میر عبد القدوس بزنجو کے مقابلے میں کسی رکن نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل اسمبلی اجلاس میں ہو گی ۔
دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے قدوس بزنجو اور جان جمالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے، استعفی ٰکے بعد کسی سے کوئی گلہ نہیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے۔