ممبئی ہائیکورٹ کا آریان خان کو رہا کرنے کا حکم

04:50 PM, 28 Oct, 2021

نئی دہلی: بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے 3 ہفتے بعد ضمانت منظور ہوئی ہے جبکہ اس کیس میں آریان خان کے 2 دوستوں ارباز مرچنٹ اور مُنمن دمیچا کی درخواست ضمانت بھی منظور ہو گئی۔

بالی ووڈ اداکار کے بیٹے 23 سالہ آریان خان کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے 20 اکتوبر کو مسترد کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے وکلا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ کے بیٹے کو 2 اکتوبر کو انسداد منشیات فورس (این سی بی) نے کروز شپ سے منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں متعدد اقسام کی منشیات برآمد کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش کی گئیں دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ آریان خان کے منشیات سپلائرز اور منشیات فروشوں سے مستحکم تعلقات تھے۔

مزیدخبریں