سرائیکی صوبہ بنانے سے متعلق جہانگیرترین کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

04:40 PM, 28 Oct, 2021

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے سینئرسیاستدان جہانگیر ترین نے کہا جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل ایک الگ صوبہ ہے ،سرائیکی صوبہ بنے گا تو لوگوں کو لاہور نہیں جا نا پڑیگا ،سرائیکی صوبہ بنانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں , ہمارے پاس انشا اللہ اتنے ووٹ ہونگے کہ ہم سرائیکی صوبہ بنا سکیں.

سرائیکی زبان کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا یہاں صرف خیرت معلوم کرنے کیلئے آیا ہوں ،کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔

جہانگیر ترین نے سرائیکی صوبے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہمارے پاس انشا اللہ اتنے ووٹ ہونگے کہ ہم سرائیکی صوبہ بنا سکیں ،کیونکہ سرائیکی صوبہ بنے گا تولوگوں کو لاہور نہیں جا نا پڑے گا ،جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل ایک الگ صوبہ ہے ۔

انہوں نے کہا سرائیکی صوبہ بننے سے مقامی لوگوں کے مسائل  یہاں پر ہی حل ہوں گے،ماضی میں کسی نے جنوبی پنجاب کی آواز نہیں سنی، جہانگیر ترین نے کہا جنوبی پنجاب میں کام پہلےسے بہتر ہیں، مزید بہتری کی گنجائش ہے ،جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کیلئے ایک سرائیکی صوبہ ضرور بننا چاہیے ۔

مزیدخبریں