ممبئی : پاکستان کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تریپورہ میں مسلمانوں کیخلاف پرتشددواقعات میں کئی مساجدشہیدکردی گئی ہیں، ریاست میں21مختلف واقعات میں مسلمانوں کونشانہ بنایاگیاجبکہ15مساجدمیں توڑ پھوڑ کی گئی ہے،3 مساجدکومکمل طورپرشہیدکردیاگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان واقعات میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے متعدد شہروں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست کے بعد ہندؤں میں سخت غصہ اور ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ اگر کوئی شہری پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے یا پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتا ہے تو اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا بدلہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرکے لیا جارہا ہے ۔
سکھ رہنماگوپال سنگھ چاولہ کاکہناہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے سکھوں کے ساتھ مسلمانوں کا جینابھی دوبھرکردیاہے، بھارت میں سکھوں اورمسلمانوں کو متحد ہوکرمظالم کیخلاف آوازاٹھاناہوگی، انھوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جوپاکستان میں پیداہوئے اوریہاں رہتے ہیں جہاں ہمیں ہرقسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے ۔