قومی ویمن ٹیم کی 3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

11:58 AM, 28 Oct, 2021

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جس پر انہیں قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں شریک تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گی اور اپنے دورے کے دوران 8 نومبر سے 14 نومبر کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی جس کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2021 کھیلنے کیلئے زمبابوے روانہ ہو جائے گی۔ 
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت سٹیفنی ٹیلر کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انیسا محمد، عالیہ الینی، شی مین کیمبل، شمیلیا کونیل، دی ایندرا ڈوٹن، شینیتا گریمونڈ، شینیل ہینری، قیانا جوزف، کائیشیا نائٹ، کائشونا نائٹ، ہائیلی میتھیوز، چھیڈین نیشن، شکیرا سلمان، راشدہ ولیمز، ٹریولنگ ریزروز، چیری این فریزر، شبیکا گجناجی اور کرشما رام ہرک شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں