لاہور:حکومت پنجاب نے عسکریت پسند تنظیم کی ریلی کو روکنے کے لئے رینجرز کے اختیارات اور کارروائی کا ظابطہ کار طے کردیا ۔ رینجرز کو انسداددہشتگردی کے اختیارات مل گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب عسکریت پسند تنظیم کی احتجاجی ریلی کو روکنے کے لئے رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اب رینجرز کو ریلی روکنے کے لئے ظابطہ کار بھی طے کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے عسکریت پسند تنظیم کی ریلی کو روکنے کے لئے رینجرز کے اختیارات اور کارروائی کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔ جس کے تحت پولیس اوررینجرز کے پاس انسداد دہشت گردی کے اختیارات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے ضابطہ کار میں پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے اجازت ہوگی۔ اگر مخالف کی طرف سے حملے کی صورت میں مقامی کمانڈر اسلحہ استعمال کی اجازت دے سکتا ہے۔
گزشتہ روز حکومت نے کالعدم تنظیم سے عسکریت پسند تنظیم کی طرح نمٹنے کا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب بھر میں دو ماہ کے لیے رینجرز بھی تعینات کردی تھی۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔