عسکریت پسندتنظیم کے احتجاج کا ساتواں روز

09:33 AM, 28 Oct, 2021

لاہور:  عسکریت پسند تنظیم کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا ۔ مظاہرین کی بڑی تعداد کامونکی میں موجود ۔

عسکریت پسند تنظیم کے احتجاج کے ساتویں روز مظاہر ین کے مارچ کو آگے بڑھانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ کامونکی میں متعدد کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ تعلیمی ادارے نہیں کھل سکے ۔

 شہراور جی ٹی روڈ پر کاروباری مراکزنجی اور سرکاری سکول  بند کرادیئے گئے ہیں  جب کہ جی ٹی روڈ پردکانیں ریسٹورنٹس بھی بند کرادیئے گئے ہیں ۔

دریائے چناب پل کے قریب جی ٹی روڈ پر خندق کھودی گئی ہے اور کنٹینربھی رکھے گئے ہیں جب کہ وزیرآباد سے سیالکوٹ جانے والی سڑک کی کھدائی کرکے دونوں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع کردیا گیا ہے۔دوسری طرف  سادھوکی کے مقام پر کھودے گئے گڑھوں کی مرمت کا کام بھی شروع نہیں ہوسکا۔

واضح رہےکہ حکومت نےعسکریت پسند تنظیم کی طرح نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب بھر میں دو ماہ کے لیے رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے ۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالاجائے ۔

مزیدخبریں