پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں سے گذرگئے

09:13 AM, 28 Oct, 2021

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد دم توڑ گئے  جبکہ 706 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے بارے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49486 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 706 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28414 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 71 ہزار 27 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23439 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1239 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 19 ہزار 174 ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہنا چاہئے جبکہ ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری رہنا چاہئے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بارے کی گئی احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن کےعمل میں خاطر خواہ کامیابی کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو سرا ہا گیا ہے ۔

مزیدخبریں