بل گیٹس نے پاکستانی خاتون شمائلہ رحمانی کو " ہیرو " قراردے دیا

08:23 AM, 28 Oct, 2021

نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستانی خاتون شمائلہ رحمانی کو پولیو کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے  ہوئے ہیروقراردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل بل گیٹس پولیو کے خاتمے کے لئے دنیا بھر میں منظم مہم چلا رہے ہیں اور اس مہم میں ہرسال غیرمعمولی خدمات انجام دینے والوں کو سراہا جاتا ہے ۔

بل گیٹس نے اس سال پاکستانی پولیو ورکرشمائلہ رحمانی کو ہیروقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا سے پولیو کے خاتمے کے لئے شمائلہ رحمانی کی خدمات کے متعرف ہیں اور ہماری پولیو کی خاتمے کی مہم میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بلند حوصلہ پاکستانی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کو پیدل ایک گھر سے دوسرے گھر جاتے اور 5 سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 بل گیٹس نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور شمائلہ رحمانی کو میدان عمل کا ہیرو قرار دیا۔ بل گیٹس نے لکھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم لیے شمائلہ حسین روزانہ پیدل سفر کرکے پولیو کے قطرے پلاتی ہیں۔

اس دوران شمائلہ رحمانی کو شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کئی خواتین معلومات کم ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو قطرے پلوانے سے منع کردیتی ہیں اور غصہ بھی کرتی ہیں لیکن شمائلہ ہمت نہیں ہارتیں اور ایسے والدین کی ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرتی ہیں ۔

مزیدخبریں