پاکستانی قیدی کا قتل، بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب

12:07 AM, 28 Oct, 2021

اسلام آباد: پاکستان نے پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی افواج کی حراست میں پاکستانی شہری کے قتل پر  بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ پاکستانی قیدی ضیا مصطفیٰ 2003 سے بھارتی قید میں تھا، پاکستانی قیدی کا جیل سے دور پر اسرار قتل سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہی۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت واقعے کی فوری شفاف تحقیقات کرے اور انصاف کو یقینی بنائے جبکہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی رہائی یا وطن واپسی تک ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

مزیدخبریں