آرمینیا ،آذربائیجان تناز ع ختم نہ ہونے پر ٹرمپ کا اہم بیان

08:24 PM, 28 Oct, 2020

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نگورنو کاراباخ خطے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین امریکی ثالثی میں کی گئی جنگ بندی ختم ہونے پر مایوسی ہوئی۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین حال ہی میں ہونیوالی جنگ بندی کے خاتمے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی لیکن ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کے پاس ایسے ممالک ہوں جو لمبے عرصے سے اس پر چل رہے ہوں۔

دن کے اوائل میں محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشِنیان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیئف سے فون پر الگ الگ گفتگو کی تھی ۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں امریکی عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ ٹوئٹ کیا تھا کہ"مبارکباد پیش کرتا ہوں آذربائیجان اور آرمینیا کے دونوں ممالک نے امریکی جنگ بندی کی خواہش کوپورا کیا ہے "۔امریکی صدر کے اس ٹوئٹ کے بعد دونوں ممالک میں جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کر کے دوبارہ جھڑپیں شروع کر دیں تھیں ۔

دونوں ممالک کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری اس لڑائی میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،دونوں اطراف سے بھارتی اسلحہ اور باردو کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ آرمینیائی اور آذری حکام کی طرف سے یہ الزامات دیکھنے کومل رہے ہیں کہ دونوں ممالک کی فوجیں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں