محکمہ موسمیات نے سردیوں کی پہلی بارش کی پیشگوئی کر دی 

10:54 PM, 28 Oct, 2020

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے سردیوں کی پہلی بارش کی پیشگوئی کر دی ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت چند بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ،جبکہ دوسری طرف اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے  خیبرپختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کر دیا ،کراچی کے لوگوں کو محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں سردی کی نوید سنادی ، کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے، اس وقت  موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث رات میں موسم سرد ہوجاتا ہے، ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،کراچی میں اکتوبر میں رات کا اوسط درجہ حرارت 21.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ ان دنوں درجہ حرارت 17.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو معمول سے کم ہے،ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔

مزیدخبریں