وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سے ملاقات

11:31 AM, 28 Oct, 2020

لاہور:وزیراعظم عمران خان  ایک روزہ  دورے پر لاہور پہنچ گئے  جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی۔ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ اورمختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم پارِ ٹی میڈیا کے محاذپر متحرک رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر بریف کیاجائے گا۔


وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران پانچ مختلف اجلاس تجویز کیے گئے ہیں۔ وہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے۔


صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بھی عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کریں گے۔


پارٹی رہنماؤں اور صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔ عمران خان پارٹی قیادت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے خصوصی ہدایت بھی جاری کریں گے۔مہنگائی کم کرنے کے اور اشیا ضرویہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

مزیدخبریں