دوحہ :یورپی ممالک میں جہاں مسافروں کی مکمل سکیننگ کی جاتی ہے ایسےہی ایک بڑے اسلامی ملک میں خواتین کے فزیکل معائنے کی خبر اس وقت وائرل ہو گئی جب سفر کیلئے آنے والی غیر ملکی خواتین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ،قطر کے دوحہ ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں کے فزیکل معائنے کروانے کی اہم وجہ سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ ائیرپور ٹ حکام کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ کی ڈسٹ بن سے ایک نوزائیدہ بچی کے ملنے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ،حکام کا کہنا تھا کہ وہ بچی کے والدین تک پہنچنا چاہتے تھے ،ابتدائی طور پر متعدد خواتین کا فزیکل معائنہ کروایا گیا ،ان خواتین میں آسٹریلیا کی 18 خواتین شامل تھیں، جس پر آسٹریلوی حکومت نے احتجاج کیا تھا۔
قطر کےدوحہ ایئرپورٹ پر ڈسٹ بن سے نوزائدہ بچی ملنے کے واقعے کے بعد قطر سے روانہ ہونے والے دس طیاروں کی خواتین مسافروں کا فزیکل معائنہ کیا گیا،قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوحہ ایئرپورٹ پرخواتین مسافروں کے فزیکل معائنے کے و اقعےکی تحقیقات کرے گا۔
قطر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام بچی کے والدین تک پہنچنا چاہتے تھے، تاہم خواتین مسافروں کی ذاتی آزادی متاثر ہونے پر افسوس ہے، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی،حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کےنتائج متعلقہ ممالک سے شیئر کئے جائیں گے، جبکہ بچی خیریت سے ہے۔