افغان شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کیا :شاہ محمود قریشی

 Qureshi,foreign minister,pakistan,telephonic talk,afghan visa policy
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ،افغان امن عمل ، خطے میں سلامتی کی صورت حال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تاریخی  برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان، خوشحال، پر امن اور مستحکم افغانستان  کا خواہاں ہے، خطے میں استحکام افغانستان میں قیام امن کے ساتھ وابستہ ہے اورافغان شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کیا ہے۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اجتناب کرنا ہوگا، سکیورٹی پر علما اور عوام کا تعاون درکار ہوگا ، عید میلاد النبیﷺپر سکیورٹی کا مکمل بندوبست کیا جائے گا،حکومت اپنی ذمے داریوں سے غافل نہیں ہے۔


گستاخانہ خاکوں پر ایک طبقہ سیاست کرنا چاہتا تھا،اپوزیشن سےکئی فارم پر بات چیت ہوسکتی ہے،پاکستان اور افغانستان کےدرمیان خوشگوار ماحول کو کچھ قوتیں خراب کرنا چاہتی ہیں۔