فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

fazal ur rehman,blasphemous sketches,france,condemns
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مسلمانوں یا کسی کی بھی دل آزاری کے عمل کو جرم کہا جاتا ہے،اس حوالے سے وہاں کی پارلیمنٹ کی آرا بھی آچکی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا ہے کہ افغانستان میں بامیان میں  بدھ مت کے بت توڑنے کی کوشش کی گئی تھی، فرانس کے سفیر  نے احتجاجاً مجھ سے ملاقات منسوخ کردی تھی، پاکستان کے عوام فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں،تاجر طبقہ فرانس سے حکومتی سطح اور نجی طور پر مکمل بائیکاٹ کرے۔


انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کیلئے ایسے ممالک سے تجارتی روابط ختم کردینے چاہئیں،حکومت کے فرانس کے ساتھ جتنے معاہدے  پائپ لائن میں ہیں انہیں فوری ختم کیا جائے، مغربی ممالک  مذہبی حوالوں سے مکمل  بے حس ہوچکے ہیں،آئندہ جمعے سے ایک ہفتے کیلئے عوام سے احتجاج کی اپیل کرتا ہوں اور عوام سڑکوں پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف بھرپور احتجاج کریں۔