نئی دہلی :بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک علاقے میں ایک لڑکے نے والدین کی جانب سے موبائل فون نہ ملنے پر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے جان دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع جگتیالہ میں نویں جماعت کے طالب علم رگھو پرساد نے اس وقت خود کشی کر لی جب اس کے والدین اسے موبائل فون خرید کر دینےمیں ناکام رہے۔رگھو کو آن لائن کلاسز میں شرکت کرنی تھی، جس کے لیے موبائل فون ضروری تھا، تاہم والدین یہ خرید کر نہ دے سکے، جس پر اس نے مایوسی کے عالم میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
رگھو کے والدین نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ دسہرا میلے کے دوران اسے فون خرید کر دے دیں گے، اس دوران رگھو نے گھر پر پڑا متبادل فون استعمال کیا۔مگر اس کے والدین اپنا وعدہ پورا نہ کر سکے۔باپ نے بیٹے کو کہا کہ روئی کی فصل بکے گی تو وہ فون خرید کر دے دیں گے۔ مگر بیٹے نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر دی ۔