ٹرمپ کی الیکشن مہم پر سائبر حملہ

10:27 PM, 28 Oct, 2020

واشنگٹن:امریکا میں جاری الیکشن مہم کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی الیکشن مہم کیلئے استعمال ہونے والی ویب سائٹ کو سائبر حملے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے اور حملہ کرنے والوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔سابئر حملے کے دوران حساس معلومات محفوظ رہیں کیونکہ ویب سائٹ پر حساس معلومات شیئر نہیں کی گئی تھیں۔


امریکی سائبر سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کرس کربس کی جانب سے ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کی ویب سائٹ پر حملے سے متعلق کہا گیا کہ ’’ویب سائٹ پر اس قسم کے حملے ملک میں افرا تفری پھیلاتے ہیں، الیکشن کے لیے کی گئی کاوشوں کو مسخ کرنے، سنسنی پھیلانے اور عوام کو تذبذب کا شکار بنانے کے لیے حملہ کیا گیا ہے۔ سائبر حملہ کرنے والے افراد ووٹنگ کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور ووٹرز کے اعتماد میں کمی لانا چاہتے ہیں ‘‘۔
امریکی میڈیا کا اس ویب سائٹ پر حملے کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس حملے میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کابہت سا ڈیٹا ضائع ہو گیا ہے اور امریکی صدر کی مہم کو نقصان پہنچا ہے اور جان بوجھ کر اس خبر کو میڈیا سے چھپایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں