لاہور :پاکستانی سپر سٹار فواد خان ان دنوں ایف بی آر کی طرف سے مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ان کی غیر ملکی آمدن کے حوالے سے چھان بین جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ان دنوں پاکستانی سپر سٹار فواد خان کے اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر نے فواد خان کی گزشتہ پانچ سال کی ٹیکس کی ہسٹری بھی ایف آئی اے سے منگوا لی ہے۔
فواد چوہدری نے گزشتہ سال کے گوشواروں میں اپنی آمدن 7 کروڑ ظاہر کی ہے جبکہ انہوں نے مالی سال 2018-19 میں 2 کروڑ 22 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایف بی آر اس سے قبل معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور فلم سٹار ثنا فخر کی غیر ملکی آمدن کے حوالے سے تحقیقات کر چکے ہیں۔