پاکستانی سلطان بہادر عزیز دنیا کے دوسرے بہترین ٹینٹ پیگر بن گئے

07:14 PM, 28 Oct, 2020

کراچی : ٹینٹ پیگر سلطان بہادر عزیز نے بڑا اعزاز  اپنے نام کر لیا۔پاکستانی سلطان بہادر عزیز دنیا کے دوسرے بہترین ٹینٹ پیگر ، نیزہ باز بن گئے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی سلطان بہادر عزیز دنیا کے دوسرے بہترین ٹینٹ پیگر ، نیزہ باز بن گئے۔ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن نے سلطان بہادر عزیز کو دنیا کا دوسرا بہترین کھلاڑی قرار دیا ۔سلطان بہادر عزیز پاکستانی نیزہ بازی ٹیم کے رکن ہیں۔  سلطان بہادر عزیز پاکستان کی جانب سے کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت بھی کرچکے ہیں۔

سلطان بہادر عزیز نے اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ۔انہوں نےکہا کہ میرا اگلا ہدف پاکستان کو ٹیم ایونٹ میں پہلے نمبر پر لانا ہے ۔ 

مزیدخبریں