پاکستان میں عالمی وبا کا مرض 80فیصد تک بڑھ گیا: این سی او سی

06:46 PM, 28 Oct, 2020


اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے کورونا وبا کے دوران نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے تحت گھر سے نکلتے وقت،نجی و سرکاری دفاتر، پبلک مقامات،شاپنگ مالز،خریداری مراکز،عوامی اجتماعات،پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔ 


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے  جاری کی گئی نئی ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ گھرسے باہر زیادہ رش والی جگہوں،عوامی اجتماعات پر جانے والے ہر شہری پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاگیاہے۔سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔


ایڈوائزی میں صوبوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ماسک پہننے کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں،خاص طورپر بازاروں، رش والی جگہوں، عوامی اجتماعات،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ اور ریسٹورنٹس وغیرہ میں جاتے وقت ہر شہری ماسک پہننے کا پابند بنایا جائے۔


این سی اوسی کے مطابق پاکستان کے 11بڑے شہروں میں کورونا کا مرض 80فیصد تک بڑھ گیاہے، اس حوالے سے ملک کے گیارہ بڑے شہروں میں 4ہار374مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیاہے، جس کے دوران 30ہزار610نفوس پر مشتمل آبادی کو لاک ڈاؤن کیا گیاہے، ان گیارہ شہروں میں کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی،ملتان، پشاور، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری،حیدرآباد، میرپور،کراچی،گلگت اور مظفرآباد شامل ہیں۔

مزیدخبریں