پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہوں، خواہش ہے لاہور قلندرز اس بار ٹائٹل جیتے، سمت پٹیل

06:13 PM, 28 Oct, 2020

لاہور: پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہوں، پی ایس ایل سیزن فائیو کا اختتام بھی کامیابی سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر اور انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سمیت پٹیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام دیا کہ پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہوں۔ اور لاہور قلندرزکے مداحوں سے بھی ملنے کیلئے بے قرار ہوں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ پی ایس ایل فائیو کا اختتام  بھی کامیابی سے ہوگا ۔ اور  خواہش ہے  کہ لاھور قلندر اس مرتبہ ٹائٹل جیتے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندر کے وکٹ کیپر بلے باز بین ڈنک  نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم   کے کھلاڑیوں   سے ملنے کے لئے بے تاب ہوں۔   انہوں نے بھی   لاہور قلندرز کے  پہلی مرتبہ پی ایس ایل جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بین ڈنک نے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا تھا کہ  پاکستان  میں   بہت پیار ملاہے۔ اور دوبارہ پاکستان آ کر اچھا لگے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے میچز عالمی وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیے گئے تھے۔ اپ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوبارہ میچز کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں