مجھے واضح مینڈیٹ دو تاکہ میں آپ کو آپ کی زمین کا مالک بناؤں، بلاول بھٹو

05:01 PM, 28 Oct, 2020

اسکردو: آپ نے 15 نومبر کو پیپلز پارٹی کو واضح مینڈیٹ دینا ہے تاکہ میں آپ کو آپ کی زمین کا مالک بنا سکوں۔ میں کوئی کھلاڑی یا سلیکٹڈ نہیں کہ اپنے وعدے سے یو ٹرن لے لوں۔

اسکردو میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم میں بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی کھلاڑی یا سلیکٹڈ نہیں جو اپنے وعدے پر یو ٹرن لوں۔ آپ نے مجھے دو تہائی اکثریت دلوانی ہے  تاکہ میں آپ کو آپ کی زمین کا مالک بنا سکوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کا الگ صوبہ بنا نا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی صرف پیپلز پاڑٹی کے دور میں ہوئی۔ گلگکت بلتستان میں محترمہ بے نظیر نے جمہوریت کی بنیا د رکھی۔ گلگت کی عوام کو حقوق پیپلز پارٹی نے دیے۔باقی جماعتیں ادھر ادھر کی باتیں کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے اسکردو میں جلسے سے خطاب میں مزید کہا کہ ہم یہاں کے کے جیالوں کی جدوجہد کو آگےلے کر جائیں گے۔ اگر اس ملک میں کوئی وزیراعظم بنتا ہے تو گلگت کے عوام کے ووٹو سے بنتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ظالمو نے ہم سے بھٹو کو چھینا ۔ ذوالفقار بھٹو سے پہلے یہاں کے عوام کے پاس کوئی حق نہیں تھا، انہوں نے کہاکہ 1974 تک گلگت کیلئے کوئی پروگرام نہیں تھا۔ بلاول بھٹو نے کہ اکہ ہم نے معاشی حالات کو بھی سنبھالنا ہے، اور پیپلز پارٹی ہی معیشت کو کنٹرول کرے گی۔

مزیدخبریں